میری بوڑھی والدہ بھی پریشان ہوتی ہیں ۔۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ن لیگ والوں پرغصہ کرتے ہوئے کون سی اہم بات کر دی؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ن لیگ والوں پر برس پڑیں۔ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان (ن لیگ ) ولوں کو کیا مسئلہ ہے؟ رواں ہفتے کے آخر میں میری والدہ 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر ایک اور بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہ یہ تیسرا موقع ہے جب میری والدہ کے گھر کے باہر احتجاج کیا جار ہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے تنقیدی انداز میں کہا کہ " پاکستانی سیاست سے میری والدہ کا کیا تعلق ہے؟ سابقہ اہلیہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے احتجاج سے نا صرف میری والدہ کی زندگی میں خلل پڑتا ہے بلکہ پولیس کا بھی وقت ضائع ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اسی سال اپریل مسلم لیگ ن (برطانیہ) نے جمائما کے گھر کے باہر ایک بڑا احتجاج کیا تھا۔ اور یہ احتجاج ایک سے زائد دن کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More