یہاں کا میٹھا پانی لوگ آج بھی پیتے ہیں ۔۔ سمندر کنارے موجود حضرت عبداللہ شاہ غازی کا میٹھے پانی والا چشمہ مزار میں کس طرف واقع ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

عبداللہ شاہ غازی کا مزار جہاں لوگ اپنی پریشانیوں کے حل کیلئے دعائیں مانگنے جاتے ہیں۔ کراچی میں موجود اس مزار کے عرس پر ہزاروں لوگ ملک بھر سے آتے ہیں۔

لیکن کسی کو معلوم نہیں کہ ان کے مزار کے پاس ہی میٹھے پانی کا چشمہ بھی ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات۔

مزار پر جانے کیلئے سیڑھیاں آتی ہیں مگر اس سے کچھ ہی دیر پہلے بائیں ہاتھ کی طرف ایک دروازہ ہے جہاں آپ جائیں گے تو وہاں آپ کو سب سے پہلے حضرت عبد اللہ شاہ غازی کا چلا مبارک ملے گا جہاں وہ دنیا سے بے نیاز ہو کر عبادت کیا کرتے تھے۔

پھر اسی چلہ گاہ سے آگے جا کر میٹھے پانی کا چشمیہ آتا ہے جو کہ سب سے بڑا معجزہ مانا جاتا ہے۔ کیونکہ مزار کے ساتھ ہی سمندر موجود ہے ارو ہر فرد جانتا ہے کہ سمندر کا پانی کھارا ہوتا ہے مگر ان کے چشمے کا پانی آج تک میٹھا ہے۔

یہ پانی مزار کے خدمت گزار مٹکوں میں بھر کر رکھتے ہیں جہاں سے زائرین دن بھر بڑی ہی عقیدت و احترام سے اسے پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس جگہ پر ان کے خدمت گزاروں اور مریدوں کی قبریں بھی ہے۔

مزید یہ کہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کا شجرہ نصب پانچویں لڑی سے حضرت علی سے ملتا ہے۔ واضح رہے کہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی کا عرس ہر سال زی الحج کی 22،23 اور 24 کو منعقد کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More