گائیں بکروں کو سارا دن مکھیں مچھر تنگ کرتے ہیں تو۔۔ جانوروں کو کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے چند ایسے آسان طریقے جو فارم ہاؤس والے بھی استعمال کرتے ہیں

ہماری ویب  |  Jul 01, 2022

بکرا عید کی آمد کے ساتھ مون سون بھی شروع ہوگیا ہے اور اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ اس موسم میں مچھر اور مکھیوں کی بہتات ہوجاتی ہے جن سے قربانی کے جانوروں کو بچانا ضروری ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس حوالے سے معلومات دیں گے۔

ہاتھ دھو کر جانور کو چھوئیں

جب بھی جانور کے پاس جائیں ہاتھ دھو کر جائیں اور جانور کے پاس سے واپس آکر بھی ہاتھ دھوئیں۔ جانور کو چھونے سے پہلے ہاتھ دھونا اس لیے ضروری ہے کہ آپ کے ہاتھ میں موجود جراثیم اس کے جسم پر نہ لگیں۔

زہریلا لوشن جانور کے جسم پر نہ لگائیں

جانور پر موسپیل وغیرہ لگانے سے گریز کریں کیونکہ وہ زبان اپنے جسم پر پھیرتے ہیں اور اس قسم کی دوائیاں زہریلی ہوتی ہیں۔

مچھر مار اسپرے خود بنائیں

کیڑے مکوڑوں سے بچنے والا پاؤڈر عام پنساری کی دکان پر مل جاتا ہے اس کا ایک چمچ اسپرے بوتل میں ڈالیں اقر دو کافور کی گولیاں پیس کر اسپرے بوتل میں ڈال کر پانی ملا لیں اور جانور رکھنے کی جگہ پر کنارے کنارے اسپرے کریں۔ اس اسپرے کو جانور کے کھانے پر اسپرے نہ کریں

لوبان کی دھونی

لوبان بھی کیڑے مکوڑوں سے بچاتا ہے۔ جس جگہ جانور رہتے ہیں وہاں لوبان کی دھونی دینے سے مچھر مکھی اور یر قسم کے کیڑے مکوڑوں سے نجات مل جاتی ہے۔

پانی کا برتن ڈھک کر رکھیں

جانوروں کے پانی اور کھانے کا برتن ہمیشہ ڈھک کر رکھیں ورنہ پانی میں مچھر پیدا ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More