نایاب قسم کے ’آم‘ کی حفاظت کیلئے کتے اور گارڈز تعینات

ہم نیوز  |  Jul 04, 2022

بھارت میں آموں کی حفاظت کے لیے شہری کو 3 گارڈز اور 6 کُتے رکھنے پڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شہری نے کچھ سال پہلے اپنے باغ میں آم کے 2 پودے لگائے جن میں سے ایک جاپانی “میازاکی آموں” کا نکل آیا جو دُنیا میں آموں کی سب سے مہنگی قسم میں سے ایک ہے۔

بھارتی شہری نے چوروں سے آم بچانے کے لیے 3 گارڈز اور 6 کتے رکھے ہیں۔ بھارت میں یہ فصل بہت کم ہوتی ہے۔

گزشتہ برس بھارت میں اس آم کی قیمت 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More