کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور برساتی نالوں کا معائنہ کیا۔
ہم نیوز کے مطابق سید مراد علی شاہ کے ہمراہ دورے کے دوران صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، شرجیل میمن اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی تھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں بالعموم اور نشیبی علاقوں میں بالخصوص برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کچھ مقامات پہ موقع پر ہی حکام کو احکامات بھی جاری کیے۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی جلد از جلد یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ہم نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کچھ علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کی جا سکتی ہے تاہم کے الیکٹرک کی ٹیمیں الرٹ ہیں۔
کراچی والوں کیلئے بری خبر ! بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری
ترجمان کے الیکٹرک نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتیں کیونکہ بارش اور کھڑے پانی میں برقی آلات کا استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔