گال ٹیسٹ: چائے کے وقفے پر سری لنکا کے 181 رنز پر تین آؤٹ

اردو نیوز  |  Jul 24, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے چائے کے وقفے پر سری لنکا نے 181 رنز بنا لیے ہیں جبکہ ان کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو اور کوشل مینڈس شامل ہیں. پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک سری لنکن کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھوز 36 اور دینیش چندیمل 35 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔دوسرے سیشن کی سب سے خاص بات کپتان بابر اعظم کی جانب سے 36 کے سکور پر  انجیلو میتھیوز کا آسان کیچ ڈراپ کرنا تھی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔  گال کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے ٹاس کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اظہر علی کی جگہ اب فواد عالم ٹیم کا حصہ ہیں، اسی طرح گزشتہ روز انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔​خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل جاری سریز میں پاکستان ایک میچ جیت چکا ہے۔

20 جولائی کو گال میں ہونے والے میچ کے آخری روز پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اوپنر عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ ان کے ہمراہ ساتویں وکٹ کی شراکت کرنے والے محمد نواز نے 19 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More