کامن ویلتھ گیمز: فہد خواجہ ٹیبل ٹینس کے اگلے راونڈ میں پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Aug 04, 2022

 پاکستان کے فہد خواجہ نے کامن ویلتھ گیمزمیں ٹیبل ٹینس کے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے فہد خواجہ نے ٹیبل ٹینس سنگلز میں آخری گروپ میچ بھی جیت لیا۔

رپورٹس کے مطابق آخری گروپ میچ میں فہد خواجہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ڈیرن ڈوگلاس کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں:

فہد خواجہ  گروپ 15 کے تینوں میچز جیت کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

فہدخواجہ نے گروپ 15کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کے محتسین کو شکست دی تھی۔اس سے قبل فہد خواجہ نے  پہلے میچ میں گیانا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More