مہوش حیات کی ایک جڑواں بہن بھارتی فلم انڈسٹری کی ایسی اداکارہ جو کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ، جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2022

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ معروف اداکارہ چترانگداسنگھ نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیاتکی ہمشکل کہلائے جانے پرردعمل دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق اداکارہ چترانگداسنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے انسٹاگرام پربہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں اور کچھ لوگ تو یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے کہا کہ میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔اداکارہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ مہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس حوالے سے صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More