پانچ سرجریز کرا چکا ہوں، شعیب اختر کا اسپتال سے مداحوں کو خصوصی پیغام

ہم نیوز  |  Aug 06, 2022

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گھٹنوں کی سرجری پر جانے سے قبل مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ایک منٹ کے ویڈیو پیغام میں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ دونوں گھٹنوں کی سرجری کے لیے جارہا ہوں، مداحوں سے دعاوں کی درخواست کی اپیل کرتا ہوں، اس سے پہلے پانچ سرجریز ہوچکی ہیں، امید ہے کہ یہ آخری سرجری ثابت ہوگی اس تکلیف سے گزرنا ہی ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سرجری 8 گھںٹوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد دو سے تین ہفتوں صحتیاب ہونے میں لگیں گے، سابق فاسٹ بولرسرجری کے لیے اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

Surgery time need lots of prayers !!

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More