تحریک انصاف کا 14 اگست کو جلسہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 06, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جلسے کے اعلان سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔

اجلاس میں ارکان اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More