بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس: مفتاح اسماعیل نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپسلینے کا اعلان کر دیا اور کہا 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجر رہنماؤں کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، مذاکرات میں وفاقی وزیرفیصل سبزواری،وسیم اختر معاونت کیلئےموجود تھے۔وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔،تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے مطالبہ کیا کہ بلزمیں غیرمنصفانہ فکس سیلزٹیکس فوری ختم کرنےکےاقدامات کئےجائیں اور درآمدات میں ای فارم کی شرط ختم کی جائے۔شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ امپورٹ مال فوری کلیئرکرنےکیلئےبینکوں کوزرمبادلہ فراہم کیا جائے اور 545ایس آراوکے تحت درآمد پر پابندیاں ختم کی جائیں۔تاجروں نے تحریری تجاویز و شکایات وزیر خزانہ کو پیش کیں، جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی بلوں سے فوری متنازع فکس سیلز ٹیکس ریٹیلرز ختم کرنے کا اعلان کیا، 3ماہ تک بجلی بل سابقہ طریقہ سیلز ٹیکس کے بغیر آئیں گے۔،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تاجروں سے نئے ٹیکس گزار ٹیکس نیٹ میں لانے،رد بدل پر میٹنگ کریں گے ، اب آئندہ بھی بجلی بلوں میں فکس سیلز ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نیٹ میں مزید تاجروں کو لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More