تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی پر حملہ ، گولیاں چلاد ی گئیں، شہادت اور 2افراد زخمی، انتہائی افسوسناک خبر

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

لوئر دیر (نیوز ڈیسک)لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث ایک لیویز اہلکار شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے جن میں رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More