پنجاب حکومت کا شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Aug 06, 2022

پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات 500 اہلکار واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کی سیکیورٹی پر غیرقانونی طور پر پولیس تعینات کی گئی، 500سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو صرف بلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پنجاب پولیس کے 500 سے زیادہ ملازم شاہی خاندان کی سیکیورٹی کے لئیے غیر قانونی طور پہ تعینات کئیے گئے ہیں۔ سب کی واپسی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ صرف بلیو بک کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جاے گی

— Col (R) Muhammad Hashim MPA (@ColhashimDogar)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More