جہاز کی لینڈنگ کے وقت مسافروں کو کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ وہ اہم معلومات جس سے جان بھی بچ سکتی ہے

ہماری ویب  |  Aug 08, 2022

ہوائی جہاز میں کئی ایسی ہدایات مسافروں کو سمجھائی جاتی ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگوں کو نہیں پتہ نہیں ہوتا۔ جو افراد جہاز سے سفر کرتے رہتے ہیں انہیں اندرونی معاملات کے بارے میں علم ہوتا ہوہے مگر جن لوگوں نے کبھی جہاز کا سفر نہیں کیا وہ لاعلم ہوتے ہیں۔

تو آج ہم آپ کو جہاز سے متعلق ایک ایسی معلومات سے روشناس کرانے جا رہے ہیں جو مستقبل میں سفر کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

جہاز کے سفر کے دوران بیشتر اوقات مسافروں کو ہدایت کی روشنی میں کھڑکی کا پٹ یا شیڈ کھلا رکھنے کا کہا جاتا ہے،اور اگر مسافر سویا ہوا ہے تو اسے بیدار کر کے یہ کام کرنے کو کہا جاتا ہے، لیکن ایسا کیوں کیا جاتا ہے اور کیا یہ کام لازمی کرنا پڑتا ہے؟

پروازوں اور طیاروں پر نظر رکھنے والے ادارے اسکائی اسکینر نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

لینڈنگ سے قبل کھڑکی کا شٹر کھولنے کے لیے کیوں کہا جاتا ہے؟ اس کی وجہ بظاہر دلچسپ لیکن جہاز کے حفاظتی اصولوں میں سے ایک ہے۔

ایوی ایشن کے عالمی اداروں کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق جہاز میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیدا ہونے کے سبب 90 سیکنڈز یا اس سے کم وقت میں تمام مسافروں کو جہاز خالی کردینا چاہیئے۔طیارے کے کبین کریو آپ کو ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی خارجی راستے (ایگزٹ) کی طرف رہنمائی کر سکتا ہے۔

جہاز اڑنے سے قبل مسافروں کو آگاہ کیے جانے والے حفاظتی اصولوں میں ائیر ہوسٹس اعلان کرتی ہے کہ کھڑکی کے قریب بیٹھے افراد ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت کھڑکی کا شیڈ کھلا رکھیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیش آجائے تو وہ باہر دیکھ سکیں کہ جہاز کی پوزیشن کیا ہے۔ کیا وہ پانی کے اوپر ہے، یا وہ جنگل میں ہے، آگ کی زد میں ہے یا جہاز کے باہر رن وے پر کوئی رکاوٹ یا خطرہ موجود ہے۔

وہ جس ایمرجنسی ایگزٹ کے قریب کوئی رکاوٹ دیکھتے ہیں تو انہی 90 سیکنڈز کے اندر مسافروں کو دوسرا ایگزٹ استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔

ان کے مطابق ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو فوراً باہر نکلنا چاہیئے، اس وقت کھڑکی کا شیڈ ہٹانے میں ان کا وقت ضائع ہوسکتا ہے جو ان کی جان کے لیے خطرے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More