آپ کے بچے بھی فون استعمال کرتے ہیں تو ابھی سے روک لیں ورنہ ۔۔ چھوٹی سی بچی کی آنکھوں کا یہ حال کیسے ہوا؟

ہماری ویب  |  Aug 11, 2022

اکثر گھروں میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو بہلانے کیلئے موبائل فونز دے دیئے جاتے ہیں اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جیسے جیسے بچے بڑے ہوتے ہیں ویسے ویسے ان کی فون کے استعمال کی عادت مزید پختہ ہوتی جاتی ہے۔

چھوٹے بچوں کو فون دینے کے مضر اثرات کے حوالے سے طبی ماہرین بار بار متنبہ کرتے ہیں لیکن والدین بچوں کی ضد کی وجہ سے فون دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

ایسے ہی ایک واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ یوں بیان کیا گیا ہے کہ ایک رات جب یہ بچی سوئی تو اسکی ماں نے بچی کی دونوں آنکھوں پر بلیک آئی شیدو لگا دی۔ بچی سو کر جب صبح اٹھی اور شیشے میں دیکھا تو رونا چلانا شروع کر دیا۔

ماں نے اسے بتایا کہ وہ بہت دیر تک موبائل پر گیم کھیلتی ہے اسکی وجہ سے ایسا ہوا ہے اور آئندہ بھی اگر وہ موبائل میں بہت زیادہ مصروف رہے گی اور گیم کھیلے گی تو پھر اس سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے۔

بچی کو ماں کی بات کا یقین آ گیا اور اس نے وعدہ کیا کہ اب وہ تھوڑی ہی دیر موبائل مانگے گی اور کھیلے گی اور اس کے بعد واقعی بچی نے موبائل لینا بہت کم کردیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ کے بجائے مثال دیکر سمجھائیں تو زیادہ جلدی سمجھتے ہیں اور اس ماں نے بھی بچی کو عملی مثال کے ذریعے سمجھا کر فون سے دور کیا، آپ بھی کوشش کریں کہ آپ کے بچے فون سے دور ہوجائیں تاکہ آپ کو بعد میں سنگین مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More