میٹرک کے پیپرز لیک کرنے کا الزام ، 11 افرادگرفتار

ہم نیوز  |  Aug 12, 2022

پشاور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد نے کاروائی کر کے میٹرک کے 22 پیپرز لیک کرنے کےالزام میں 11 افراد کو گرفتارکر لیا ہے۔

ترجمان  ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ہیڈ ٹیچر، پرائیویٹ اسکول ٹیچر، طالب علم، کالج اسٹاف شامل ہیں، ملزمان نے پرچوں کے اسکرین شاٹس حاصل کیے، واٹس ایپ کے ذریعے پیپرز کو لیک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More