عوام کو جھٹکوں پر جھٹکے ۔۔۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 7 روپے کا ہوشربااضافہ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئےپیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافےکے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج پھر بڑی کمی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More