پاکستان کے اہم علاقے میں شوہر نے بیوی اور اس کے آشنا کو ایسی حالت میں دیکھ لیا کہ دونوں کی جان لے لی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تھل میں غیرت کے نام پر ایک شخص نےبیوی اور اس کےمبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل تھل میں نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے عاشق کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے مقتولین کی شناخت عابدہ کھوسو اور عبدالوہاب کھوسو کے نام سے کی ہے،واقعہ لیاقت کھوسو نامی گاؤں میں پیش آیا جو تھانہ میرپور بڑو کی حدود میں واقع ہے،پولیس نے ملزم عابد کھوسو کو گرفتار کر کے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More