آصف زرداری میں ہمت ہے تو الیکشن لڑیں، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میں ہمت ہے تو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا لیکن آصف علی زرداری نے گھبرانا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

فواد چودھری نے سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔

عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کا نپیں ٹانگ رہی ہیں،بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More