پاک فضائیہ کے سربراہ سے امریکی سفیر کی ملاقات: دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ہم نیوز  |  Aug 16, 2022

اسلام آباد: ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ترجمان پاک فضائیہ کے حوالے سے بتایا ہے یہ تبادلہ خیال اس وقت کیا گیا جب ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاکستان سے تعلقات کو آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے، امریکی سفیر

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں کہا کہ پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی قابل تعریف ہے، علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More