صبح اسٹنٹ کمشنر اور شام کو ہاؤس وائف ۔۔ اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کس طرح دفتر کے کام اور گھر والوں کو وقت دیتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

پاکستان کی باہمت اور دلیر خاتون اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ماروی شیر ملک جن کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ انہیں بھرپور انداز سے سراہ رہے ہیں۔

ماروی شیر ملک سے متعلق پوسٹ میں دو پہلو دکھائے گئے ہیں جس میں ایک طرف وہ اپنی اسسٹنٹ کمشنر کی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسری جانب انہیں اپنے گھر کے کچن میں کھانا بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی مذکورہ وائرل ہونے والی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ صبح اسسٹنٹ کمشنر اور شام کو ہاؤس وائف۔

پوسٹ پر لکھا گیا کہ صرف خواتین کے پاس وہ طاقت اور اختیار ہوتا ہے جو اپنی زندگی میں متعدد کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ماروی صبح اپنی ڈیوٹی پر جاتی ہیں کئی چیلنجز ان کے سامنے ہوتے ہیں کئی کیسز سے وہ نپٹی ہیں، مگر ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ وہ مانسہرہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتی ہیں ، کئی لوگوں میں ان کا اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے اس سب کے باجود وہ گھر آکر اپنے شوہر اور بچوں کے کھانے کا بندوبست کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ ماروی ملک شیر ان پانچ بہنوں میں شامل ہوتی ہیں جنھوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے پاکستان میں ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ماروری ملک شیر انتہائی بہادر افسیر ہیں جو عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کی کارگردگی چھپی ہوئی نہیں ہے بلکہ سب کے سامنے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More