شہید کی اہلیہ سے نکاح کیا تھا ۔۔۔ پاکستان آرمی کے ایسے جوان کی کہانی جن کی قبر کا خیال ان کی ننھی بیٹیاں رکھتی ہیں

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

پاکستانی فوج کے جوان اور ان کی فیملیز جس طرح وطن کے لیے اپنی جان اور خوشیوں کا نذرانہ دیتے ہیں، اس کا اندازہ لگانا آسان نہیں ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شہید کے بارے میں بتائیں گے جس نے ایک شہید کیپٹن کی اہلیہ سے شادی کی۔

شہید میجر عدیل شاہد زیدی کا شمار پاکستانی فوج کے ان جانباز جوانوں میں ہوتا تھا، جو کہ اپنی صلاحیتوں اور اخلاق کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کرتے تھے۔

2019 میں مہمند ڈسٹرکٹ میں آئی ای ڈی بلاسٹ کے نتیجے میں میجر عدیل نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ ان کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی تھی، جس میں کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اپنے خوش اخلاق، دوستانہ رویے اور ملنساری کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والے میجر عادل کے چاہنے والوں میں ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ ان کے محلے دار بھی تھے۔

صرف یہی نہیں بلکہ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہید میجر عدیل شاہد زیدی نے ایک کیپٹن جوکہ شہید ہو گئے تھے، ان کی اہلیہ سے نکاح کیا تھا، یعنی ان کی اہلیہ کو اس لیے بھی فخر ہے کہ انہوں نے اس وطن کے لیے وہ قربانی دی جس کا اندازہ لگانا آسان نہیں۔

شہید نے ایک اور شہید کی اہلیہ سے نکاح کر کے نہ صرف بہترین پیغام دیا بلکہ نوجوان نسل کو آقائے دو جہاں ﷺ کی سنت کا بھی پیغام دیا۔

شہید میجر کی دو جڑواں بیٹیاں بھی ہیں، ان کی بڑی بیٹی 2019 میں چار سال کی تھیں، جن سے وہ بے حد پیار کرتے تھے، اور اب بیٹیاں بھی والد کی قبر پر آتی ہیں اور پھول ڈالتی ہیں، ساتھ ہی بابا کی قبر کو چومتی بھی ہیں اور پیار بھی کرتی ہیں۔

پاکستانی فوج کے ایسے کئی شہداء ہیں، جن کی زندگی نوجوان نسل کو ایک ایسا پیغام دیتی ہے، جو کہ یقینی طور پر سب کے لیے فائدہ مند ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More