کراچی: شہر قائد میں پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق پلاسٹک بیگز کے حوالے سے کمشنر کراچی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پہ آئندہ دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کی وجہ سے نالے اور سیوریج لائنیں بند ہو جاتی ہے۔
پلاسٹک کی آلودگی سے 88 فیصد سمندری حیات متاثر
ہم نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پلاسٹک بیگز پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد رہے گی۔