اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کی کسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  Aug 19, 2022

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کی کسی بھی جگہ اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے، کسی بھی جگہ جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر5 سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More