حکومت اوگرا ختم کرنے جا رہی ہے، ہر پمپ من مانے ریٹ پر پیٹرول فروخت کریگا، آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

ہم نیوز  |  Sep 13, 2022

اسلام آباد: آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت اوگرا کو ختم کرنے جارہی ہے، اوگرا صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے، اوگرا کو ختم کرنے کے بعد پیٹرول کا کاروبار تباہ ہو جائے گا، ڈی ریگولیشن سے قیمتیں مختلف ہو جائیں گی، ہر پمپ اپنے من مانے ریٹ پر پیٹرول فروخت کرے گا۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جمشید خان اور ترجمان نعمان بٹ سمیت دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جمشید خان نے ڈی ریگولیشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی ریفائنریز اس پیشے سے وابستہ ہیں، حکومت نکل جائے گی تو ریگولیشن کون کرے گا؟ ہمارے لیے گاڑیاں چلانا اور کاروبار کرنا مشکل ہو جائے گا۔

آل پاکستان آئل ٹینکرایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈی ریگولیشن کرنے جا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے ہمیں مافیا کہا، ہم کاروباری لوگ ہیں مافیا نہیں ہیں۔

نعمان بٹ نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کی ذمہ داری آئل کمپنیز پر ڈال دی جائے جب کہ ڈی ریگولیٹ کرنے کے بعد ہمارا مارجن کم کردیا جائے گا، ہم جب بلنگ کرتے ہیں تو ٹیکس پہلے کاٹ لیا جاتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 72 پیسے ایک لیٹر پر ہمیں لوکل دیا جاتا ہے۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کسی میٹنگ میں ہمیں آن بورڈ نہیں لیا گیا، ڈی ریگولیشن سے قیمتیں مختلف ہو جائیں گی، ہر پمپ اپنے من مانے ریٹ پر پیٹرول فروخت کرے گا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اس کاروبار کے ساتھ جو سلوک کریں گی اس کا ابھی نہیں معلوم ہے۔

عوامی اور سرکاری زمینوں پر پیٹرول پمپس کیسے تعمیر ہو گئے ؟ چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے لیٹر لکھا ہے لیکن حکومت نے بھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں بتائے بغیر ڈی ریگو لیٹ کیا گیا تو ہم اپنی گاڑیاں بند کر کے کھڑی کر دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More