اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ شروع ہوا اور روپیہ گرنا شروع ہو گیا۔
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
ہفتہ شروع ہوا اور روپیہ گرنا شروع ہو گیا. بس کر دو یار، اس ناکام تجربہ کی کتنی سزا دو گے قوم کو؟
— Asad Umar (@Asad_Umar)
مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی؟ وہ نواز شریف کو پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے دیکھ رہے ہیں، مریم نواز
پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں استفسار کیا ہے کہ بس کردو یار، اس ناکام تجربے کی کتنی سزا دو گے قوم کو؟