ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے پیکج کی تیاری شروع کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مشکل وقت میں بھرپور معاونت کی جائے گی۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے فنڈ میں حصہ لیں گے۔
بینک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیکج سے سیلاب میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔پیکج کے تحت سیلاب میں بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
اعلامیہ کے مطابق کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔کسانوں کو دوبارہ فصلیں اگانے اور پاؤں پی کھڑا ہونے کے لیے مواقع دیئے جائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تباہ سڑکوں، پل اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔ سیلاب سے تباہ حال گھر، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نو میں مدد کریں گے۔