یہ بھی والدین کی طرح اداکاری کرتے ہیں ۔۔ پاکستانی ڈراموں میں آنے والے نئے نوجوان اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

پاکستانی ڈراموں میں ان دنوں نئے اداکاروں کے چرچے کافی ہیں، کوئی لیڈ رول میں دکھائی دے رہا ہے تو کوئی معاون کردار کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی مشہور نئے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے۔

سعد قریشی:

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے وہ پاگل سی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سعد قریشی ناظرین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

سعد نے 2015 میں شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، جبکہ خدا اور محبت میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں۔ سعد اپنی فیملی میں پہلے ہیں جنہوں نے شوبز میں قدم رکھا ہے۔

دوسری جانب شوبز ہٹ نامی ویب سائٹ کے مطابق 2019 میں سعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے، ان کی اہلیہ پیشے سے ڈینٹل سرجن ہیں، جن کا نام ڈاکٹر مشاء ہے۔

حرا خان:

حرا خان کا شمار بھی پاکستان کی نوجوان اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو کہ بہت جلد ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

حرا خان نے میڈیا میں شروعات مس ویٹ پاکستان کے مقابلے سے کی تھی، جس کے بعد وہ میڈیا پر خوب جلوہ گر ہوئیں، زارا انصاری کے ساتھ بھی اداکارہ کا کر چکی ہیں۔

خوشحال خان:

جیو ٹی وی کے ڈرامے مشکل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار خوشحال خان نے ناظرین کی توجہ تو حاصل کی ہی ساتھ ہی انڈسٹری میں بھی اپنا نام بنا لیا ہے۔

خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کے میدان بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے، تاہم یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ خوشحال خان مشہور اداکار احسن خان کے رشتے دار ہیں۔

زاویار نعمان:

مشہور اداکار نعمان اعجاز کے زاویار نعمان بھی اب ڈراموں کے ذریعے اپنی ایک پہچان بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سنگ ماہ میں اداکاری کی وجہ سے زاویار نے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

رحما زمان:

حال ہی میں ڈرامے بے رخی میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ رحما زمان نے ناظرین کو اپنے دلکش انداز اور جاندار اداکاری کی وجہ سے حیران کیا تھا۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ موڈلنگ کرنے والی اداکارہ رحما زمان ایتھیلیٹ بھی ہیں، رحما کراچی سے تعلق رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More