بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اپنی مشکلات بتاتے ہوئے بڑے انکشافات کیے ہیں جنہیں جان کر کافی لوگ حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان حال ہی میں کافی ود کرن کے مشہور پروگرام میں بطور مہمان مدعو کی گئیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کی وجہ سے کیرئیر میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کیا۔
بھارت کے مقبول شو کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں گوری خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے مجھے متعدد بار فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مشہور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے انکشاف کیا کہ جب کسی نئے پراجیکٹ کی بات آتی ہے تو کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مجھ صرف ڈیزائنر سمجھتے ہیں وہیں بہت سے لوگ مجھ سے رابطہ نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات لوگ بطور مجھے شاہ رخ خان کی اہلیہ ہونے کے میرے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کرتے۔ ایسا ہونا 50 فیصد میرے خلاف جاتا ہے۔