بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

ہم نیوز  |  Sep 22, 2022

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

قومی ٹیم کی سلامی جوڑی نے ایک مرتبہ پھر ریکارڈ شراکت داری قائم کی، بابراعظم نے 110 جب کہ محمد رضوان نے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس جیت کے ساتھ سات میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے سلامی بیٹر ایلکس ہیلز اس مرتبہ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اپنی ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا۔اس مجموعے پر شاہنواز دہانی نے پہلے ہیلز اور پھر اگلی ہی گیند پر ڈاؤڈ ملان کو بھی بولڈ کردیا۔

محمد نواز نے 101 کے مجموعے پر 43 رنز بنانے والے بین ڈکِٹ کو بھی چلتا کیا، لیکن اس کے بعد کپتان معین علی اور ہیری بروکس کے درمیان صرف 27 گیندوں پر 59 رنز کی پارٹنر شپ نے انگلینڈ کی اننگز کی رفتار کو ہی تبدیل کردیا۔

دونوں 17ویں اوور میں اسکور کو 160 رنز پر لے گئے جہاں 31 رنز بنانے والے ہیری بروکس حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

دوسری جانب وکٹ پر موجود کپتان معین علی کا بلہ رنز اگلتا رہا، انہوں نے 23 گیندوں پر چار چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹیم

قومی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے۔ محمد حسنین کو نسیم شاہ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق ڈیڑھ سو کے آس پاس کا ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

One change to our playing XI 👇 | pic.twitter.com/0f01HLNnfU

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 22, 2022

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More