شہزادی ڈیانا، آج بھی ملکہ الزبتھ سے کہیں آگے

ہم نیوز  |  Sep 23, 2022

ایک طرف برطانیہ کی ملکہ دوسری جانب دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی شہزادی، مرنے کے بعد بھی ملکہ برطانیہ اور لیڈی ڈیانا کا موازنہ جاری ہے۔

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے 70 سال کی حکمرانی کرنے کے بعد 96 سال کی عمر میں دنیا کو خیر آباد کہا، جبکہ دوسری جانب لیڈی ڈیانا یعنی ان کی بہو 25 سال قبل 1997 میں صرف 36 سال کی عمر اس دنیا کو چھوڑ گئی تھیں، لیکن آج بھی لوگ ان کی یاد دلوں سے نکال نہیں سکے۔

برطانوی ایجنسی، براڈکاسٹرز آڈیئنس ریسرچ بورڈ کی جانب سے شہزادی ڈیانا اور ملکہ کی آخری رسومات کی تقریب کے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو ملکہ الزبتھ دوم کی نسبت ٹی وی پر زیادہ ناظرین نے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ملکہ کی سرکاری آخری رسومات کو تقریباً 11.4 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات کو دیکھنے والوں کی تعداد 33.2 ملین تھی۔

برطانیہ میں 27 ملین لوگوں نے ملکہ کی آخری رسومات کو لائیو دیکھا جبکہ ڈیانا کے الوداعی رسومات  کو  32 ملین ناظرین نے لائیو دیکھا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More