اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل: پولیس

اردو نیوز  |  Sep 23, 2022

اسلام آباد پولیس کے مطابق چک شہزاد میں شاہ نواز نامی شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ہے، واقعے کی تحققیقات جاری ہیں۔

جمعے کو اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی۔ شاہنواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ۔

شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔

پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔#ICTP #IGP

— Islamabad Police (@ICT_Police) September 23, 2022

پولیس کے سینیئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔  تفتیش جاری ہے،جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کیے جائیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مقتولہ سینیئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More