کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 222 رنز کا ہدف دیدیا

ہم نیوز  |  Sep 23, 2022

کراچی: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہم نیوز کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تھی۔

🚨 T O S S A L E R T 🚨

Pakistan win the toss and opt to bowl first 🏏 | #UKSePK pic.twitter.com/LpQcE9snDo

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 23, 2022

انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 8، ڈیوڈ ملان 14 اور ول جیک 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے 221 رنز کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کی جانب سے بنائے گئے تھے۔

وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے، بابر اعظم کے والد کا پیغام

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ شاہنواز دھانی مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں وکٹ کے بغیر 62 رنز دیے۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔

یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم میں ٹیم محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم نےسب کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، آج کے میچ کو آسان نہیں لیں گے، بیک ٹو بیک میچز کھیلنا آسان نہیں ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جہاں مارک ووڈ، ریس ٹاپلے اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈیوڈ وِلی، لیوک ووڈ اور ایلکس ہیلز کو آرام دیا گیا ہے۔

محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں، نسیم شاہ

انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ کرتے، ہم جلد وکٹیں لے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

مہمان ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ویل جیک، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ اور ریسی ٹوپلے شامل ہیں۔

بابر اور رضوان کی جوڑی نے اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی  کے سات میچوں پر مشتل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بابراعظم کی سنچری سے واپسی، انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست

سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More