محمد بن سلمان، سعودی عرب کے نئے وزیر اعظم بن گئے۔۔ نئے شاہی فرمان کے مطابق مزید کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا عزیر اعظم مقرر کرنے کا فرمان جاری کردیا ہے۔

سعودی بادشاہ کے جانب سے وزارت میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں جس کے تحت وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع اور يوسف بن عبدالله بن محمد البنيان کو بطور وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔ البتہ باقی وزراء کے عہدوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد سعودی قوانین میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔ خصوصاً خواتین کے حقوق کے لئے کافی کام کیا ہے۔ محمد بن سلمان شاہ سلمان بن عبدلعزیز کے 6 بچوں میں سب سے بڑے ہیں۔ محمد بن سلمان کی شادی 2008 میں سارا بنت مشہور ال سعود سے ہوئی۔ محمد بن سلمان کو دنیا بھر میں ان کی جدید پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More