وزیراعظم  کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ، آڈیولیکس سمیت دیگرسیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

ہم نیوز  |  Sep 28, 2022

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جہاں وزیراعظم دورہ امریکا کے حوالے سےکابینہ ارکان کواعتمادمیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیاسی اورمعاشی صورتحال پر مشاورت ہو گی اوربریفنگ دی جائےگی، آڈیولیکس اورعمران خان کی کالزسمیت دیگرسیاسی معاملات پرارکان رائے دیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 ستمبرکے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کےفیصلوں کی توثیق ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

وفاقی کابینہ 21 ستمبر کواقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کا بھی جائزہ لے گی، اجلاس میں کابینہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کےمنصوبےلیونگ انڈس انیشیٹیوکی منظوری دیگی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More