ملالہ کی ہالی وڈ میں انٹری کا اعلان۔۔ کیا اب ملالہ اداکاری کریں گی؟

ہماری ویب  |  Sep 28, 2022

پاکستان کی کم عمر میں نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسفزئی اکثر ہی اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں البتہ اب انھوں نے ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ذہن سازی

غیر ملکی جریدے “ورائٹی“ کے مطابق ملالہ نے “ایکسٹرا کریکیولر“ کے نام سے فلم پروڈکشن ہاؤس کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے لوگوں کے خیالات اور ذہن سازی کی جاسکتی ہے۔ ملالہ نے کہا کہ “’میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے اور اس کا ایک پختون خاندان سےتعلق ہے۔ ہم ہمیشہ سفید فارم لوگوں کی کامیابیوں پر مبنی فلمیں دیکھتے ہیں جبکہ ہم ایشیئن لوگوں میں بھی تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے“

کیا ملالہ اداکاری کریں گی؟

ملالہ نے مزید کہا کہ دیکھنے والوں کو ہماری تخلیق کردہ کہانیوں کو دیکھنے کی صلاحیت بھی ہونی چاہئیے جس کا مرکزی کردار بھی خود ہوں اور اب وہ کچھ ایسا ہی کرنے جارہی ہیں۔ ملالہ کی اس بات سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید وہ پروڈکشن کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گی۔ اگرچہ انھوں نے اداکاری کے حوالے سے تصدیق نہیں کی ہے پھر بھی ان کے مداح بے چینی سے ان کی فلم کا انتظار کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More