پیوٹن کا یوکرین کے 4 علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان

ہم نیوز  |  Sep 30, 2022

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے 4علاقوں کو ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ڈونیٹسک ،لوہانسک،خیرسون اور زاپورژیا کے شہریوں کو روسی شہریت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کا ٹوٹنا روسیوں کیلئے کڑوا سچ ہے، روس میں ضم کیے جانے والے علاقوں کا جلد تعمیر نو کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ بندی کی پیش کش قبول کر کے مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے، روس نئے ضم شدہ علاقوں سمیت اپنی سرزمین کی سالمیت کا دفاع جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک،لوہانسک،خیر سون اور زاپورژیا میں گزشتہ ہفتے ریفرنڈم ہوا تھا جس میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیے گئے۔

چاروں علاقوں میں ریفرنڈم روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کرایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More