دماغ کا یہ حصہ الگ ہوتا ہے کیونکہ ۔۔ مرد اور عورت کے دماغ میں کیا فرق ہے؟ دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

جس طرح مرد اور عورت جسمانی طور پر ایک جیسے نہیں، اسی طرح ان کا دماغ بھی ایک جیسا نہیں، ان کی سوچ، ان کا برتاؤ اور ان کے عمل میں بھی کافی فرق ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

WWW.nm.Org نامی ویب سائٹ کی جانب سے دلچسپ معلومات شئیر کی گئی تھی جس میں بتایا کہ اگرچہ مردوں کا دماغ عورتوں کے مقابلے میں 10 فیصد بڑا ہوتا ہے، تاہم اس بات سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ عقلمندی کی نشانی ہے۔

سائز کے فرق کے باوجود دونوں کا دماغ ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ تاہم دماغ کا ایک حصہ ایسا ہے، جو ان دونوں کو ایک دوسرے سے منفرد بناتا ہے، وہ ہے inferior-parietal lobule جو کہ مردوں میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس حصے کا تعلق حساب کتاب، وقت کیا تخمینہ لگانا، رفتار کا تخمینہ لگانا سے ہو سکتا ہے۔

یعنی اس تحقیق کے مطابق مرد اور عورت کے دماغ میں ایک فرق یہ ہے کہ مردوں کا دماغ بڑا تو ہوتا ہے لیکن ایک خاص حصہ اسے منفرد بناتا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی عام تاثر ہے کہ دماغ کا حصہ hippocampus جو کہ یاد داشت سے متعلق ہوتا ہے، یہ بھی ان دونوں میں الگ ہوتا ہے، تاہم تحقیق نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

دوسری جانب بات کی جائے دماغ کے وزن کی تو مردوں کے دماغ کا وزن 2 اعشاریہ 9 پاؤنڈ تک ہو سکتا ہے، جبکہ خواتین کے دماغ کا وزن 2 اعشاریہ 6 پاؤنڈ تک۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More