قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں، دیکھیے

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

عام طور پر یہی خیال کیا جاتا ہے، کہ یہودی اور مسلمان ایک دوسرے کے شدید دشمن ہے، تاہم ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں دونوں ایک ساتھ عبادت کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

فلسطین کے دارالحکومت بیت المقدس میں حجرت داؤد ؑ کی قبر مبارک موجود ہے، جو کہ مسلمانوں کے لیے تو مقدس ہے، ہی ساتھ ہی یہودیوں کے لیےبھی اہم مقام ہے۔

اگرچہ فلسطین کے مسئلے پر مسلمانوں اور یہودیوں میں کافی تلخیاں اور جذباتی عنصر دیکھنے کو ملتا ہے، تاہم اس مقام پر دونوں اپنے حساب سے عبادت کرتے ہیں۔

بیت المقدس میں حضرت داؤد ؑ کی قبر مبارک کے احاطے میں ان پر نازل ہونے والے زبور کے نسخے بھی یہاں موجود ہیں، جبکہ لائبریری بھی موجود ہے، جہاں مسلمان اور یہودی عبادت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب قبر مبارک کے احاطے میں داخل ہوتے ہی ایک یہودی چاہے مسلمان ہو یا یہودی اسے کارڈ دے رہا ہوتا ہے، جس میں مختلف معلومات موجود ہوتی ہیں۔

اسی مقدس مقام پر جہاں پرانے زمانے کے بڑے بڑے پتھر موجود ہیں، انہی پتھروں سے مزار شریف کو تعمیر کیا گیا ہے، جو کہ کافی خوبصورت اور توجہ طلب بھی معلوم ہو رہا ہے۔

حضرت داؤد ؑ کی قبر مبارک کا رنگ سفید رنگ کا ہے، جس پر چادر ڈلی ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس مقام پر انتظامی امور عام طور پر یہودی سنبھالتے دکھائی دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قبر مبارک اور اس کی دیواروں پر یہودی زبان میں ہی جملے اور مختلف معلوماتی نوٹس موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More