جنات نے جنازے کو کندھا دیا تھا ۔۔ بھارت کے مشہور مولانا نسیم اختر شاہ، مشہور کیوں ہوئے؟

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

دنیا کے ایسے کئی مشہور علماء گزرے ہیں، جنہون نے سب کی توجہ حاصل کی، ایسے ہی ایک مذہبی رہنما تھے مولانا نسیم اختر شاہ جن کا تعلق تھا بھارت سے۔

ہندوستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے مولانا نسیم اختر شاہ کا شمار بھارت کے مشہور اور مقبول مذہبی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

1962 میں بھارت میں پیدا ہونے والے مولانا نسیم اختر کا گھرانہ بھی مذہبی طور پر کافی مشہور تھا، خود ان کے والد مولانا ازہر شاہ قیصر تھے، جبکہ ان کے دادا محدث قیصر تھے۔

مولانا نسیم اختر کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ انہوں نے ایم اے اردو آگرہ یونی ورسٹی سے کیا تھا، اور پھر 1987 میں دارالعلوم دیوبند سے منسلک ہو گئے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ 1973 سے مصنف کے طور پر بھی جانے جانے لگے، 1200 سے زائد دینی، فکری، ادبی، تحقیقی، شخصی، سماجی اور سیاسی مضامین پر کتابیں لکھیں۔

ہندوستان کے کئی اخباروں جن میں ہندستان ایکسپریس، خبریں میں کالم لکھتے رہے، تاہم جب مولانا نسیم اختر کا انتقال ہوا، تو ان سے منسلک ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنازے میں میں ان کے رشتہ داروں، شاگردوں سمیت چاہنے والے موجود ہیں۔

ان کے چاہنے والوں کا دعویٰ ہے کہ مولانا نسیم اختر شاہ کے جنازے میں "جنات نے شرکت فرمائی"س، اگرچہ یہ محض ایک دعویٰ ہی ہے، لیکن سوشل میڈیا کافی وائرل ہے، جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے جنازے میں شرکت کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More