شیریں مزاری کا وزیر اعظم سے سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Oct 01, 2022

مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بے وقوف کرائم منسٹر ان الفاظ کو نکلنے دو جو سائفر میں استعمال ہوئے یا سائفر کو قوم کے لیے جاری کر دیا جائے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سائفر پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ قوم اندازہ لگا سکیں کہ یہ روٹین کا ہے یا نہیں، سائفر وزیراعظم عمران خان پر روس جانے کا فیصلہ تنہا کرنے کا غلط الزام لگانے سے شروع ہوتا ہے، امریکہ کے لیے یہ کیسے معمول کی بات ہے، یہ ایک جھوٹا الزام تھا اور ریاست کے اندر سے کس نے یہ معلومات فراہم کیں؟

U foolish CrimeMinister let the words sink in that were used in the Cypher or better still release the Cypher to the nation so they can assess if it is “routine”. 1. Cypher starts by wrongly accusing PMIK of making solo decision to go to Russia. How is it routine for US to make

— Shireen Mazari (@ShireenMazari1)

انہوں نے کہا کہ سائفر میں دھمکی تھی، اگر عمران خان عدم اعتماد کی تحریک سے بچ گئے تو امریکہ اور یورپ سے الگ ہو جائیں گے، اگر عدم اعتماد کا ووٹ کامیاب ہوا تو سب معاف کر دیا جائے گا، سازشیوں کو تحریک عدم اعتماد کے پیش ہونے سے پہلے ہی اسکے متعلق معلومات تھیں، سروس چیفس سمیت تمام قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ سائفر ایک خطرہ ہے۔

اجلاس کے نقات کو پڑھ لیا جائے، شاید سروس چیفس آپ یا ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے معاملہ واضح کر سکیں، سائفر اگر معمول کے مطابق تھا تو وزیر خارجہ اور وزیراعظم سے کیوں چھپایا گیا؟ سچائی سے بچنے کے لیے کیا آپ کے دفتر نے اب سائفر کو “گمشدہ” کر دیا؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More