300 پولیس اہلکار پکڑنے آگئے ۔۔ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق مُراد سعید کا آڈیو پیغام وائرل

ہماری ویب  |  Oct 01, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 188/189 بھی درج ہے۔ اس سے پہلے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ: " قانون کے ہاتھ جو غدار کے گریبان تک پہنچنے چاہیے تھے وہ نہیں پہنچے۔ " انہوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنی حکومت سے بھی شکوہ ہے، کیوں قانون کے ہاتھ اس کے گریبان تک نہیں پہنچتے؟ عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، پولیس نے بنی گالا جانے والے راستے کو بھی بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے مراد سعید کا آڈیو پیغام وائرل ہو رہا ہے:

" جو جہاں پر بھی ہے وہ بنی گالا پہنچ جائے۔ یہاں پر 300 پولیس عمران خان کی گرفتاری کی لئے بنی گالا کی طرف روانہ ہے۔ ہم نے امپورٹڈ حکومت کی مار سے پہلے کانپیں ہم سے ٹانگیں رہی ہیں۔ اپنے لوگوں کو بولو جو جہاں ہے وہ بنی گالا پہنچ جائے۔ ہم نے انقلاب کیلئے تیار رہنا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More