پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے میعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
ذراٸع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے ٹیلیفونک رابطے میں بتایا کہ آصف زرداری کے پھیپھڑے کے ایک حصے میں انفیکشن موجود ہے، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کی طبعیت میں پہلے سے کافی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، اس کے علاوہ سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم اُن کا علاج کر رہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے اسپتال میں تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں، سابق صدر ڈاکٹروں کی ہدایت پر چہل قدمی بھی کرتے ہیں۔