ڈنڈے پڑیں گے چالان بھی ہوگا۔۔ حکومت نے اب ڈبل سواری پر کیوں اور کتنے دن کیلئے پابندی لگادی؟

ہماری ویب  |  Oct 05, 2022

حکومت نے ماہ ربیع الاول میں حفاظتی اقدامات کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، ضلع غربی میں 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی میں 8 اور 12 ربیع الاوّل کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ حیدرآباد میں 8 اور 12 ربیع الاوّل کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب 8 ربیع الاول۔1444 ہجری بمطابق 5 اکتوبر2022 کو چپ تعزیہ کے جلو س کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

ایک ماتمی جلوس نشتر پارک سے 06:30 بجے برآمد ہوگاجو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسیٰ لائن میں اختتام پزیر ہوگا اس سے پہلے جب یہ جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں جب پہنچے گا۔

جلوس نشتر پارک سے روانہ ہونے کے بعد شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈسے آگے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اسے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More