خانہ کعبہ کی 2 چھتیں ہیں ۔۔ خوبصورت و حسین کعبہ کو ایک نظر دیکھنے کے لیے لوگ ترستے ہیں پر اس کی ڈبل چھت کیوں بنائی گئی تھی؟

ہماری ویب  |  Oct 05, 2022

زندگی میں ایک مرتبہ تو اللہ پاک کا گھر دیکھنا ہے یہ الفاظ تو آپ نے ہر مسلمان کے منے سے سنیں ہوں گے۔

کیونکہ اللہ پاک کی جانب سے ہر مسلمان پر ایک حج زندگی میں فرض ہے اس کے علاو ہ وہ کئی عمرے بھی اپنی زندگی میں کرتا ہے، مگر آپ کو معلوم ہے کہ خانہ کعبہ کے کتنے چھے ہیں ۔نہیں نہ تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

مسلمانوں کے مقدس مقام خانہ کعبہ جس پر ہر شخص کا ایمان ہے کہ وہ وہاں جا کر جو بھی دعا مانگے وہ قبول ہو جاتی ہے مگر آپ کے لیے یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ خانہ کعبہ کے 2 چھت ہیں جن کے درمیان 1 میٹر فاصلہ ہے اور تو اور یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ 2 چھت اس لیے بنائی گئی ہیں کیونک پورے خانہ کعبہ کو مضبوط رکھا جا سکے۔

یہ معلومات بہت کم لوگ جانتے ہیں اس کے حوالے سے فیس بک پر مسجد الحرام کے پیج سے شیئر کی گئی ہے جسے سب نے بہت پسند کیا۔ ساتھ ہی ساتھ ان دونوں چھتوں کے درمیان ایک شخص کو گھٹنوں اور ہاتھوں کے زور پر چلتا ہوا بھی دکھایا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس خالی جگہ پر یہ شخص صفائی کی نیت سے گیا ہو گا۔

امزید یہ کہ 2018میں حج ایک طاقتور طوفان نےمکے کو اپنی گرقت میں لیا ہوا تھا۔ تیز ہواؤں میں جب خانہ کعبہ پر موجود غلاف ہٹا تو خانہ کعبہ کا ایک اوردروازہ بھی دکھائی دیا۔ یہ چھپا ہوا دروازہ اب بند ہے لیکن اس طوفان نے یہ دوسرا دروازہ بھی لوگوں کو دکھا دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More