والد مسجد میں جھاڑو خود دیتے اور ۔۔ مشہور بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کے والد مسجد میں کیوں رہتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 06, 2022

مشہور شخصیات کے حوالے سے کئی خبریں سوشل میڈیا پر موجود ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے بارے میں بتائیں گے۔

عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان بھارتی کرکٹ ٹیم کے جانے مانے کھلاڑی تھے، جو کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی ٹیم کے سامنے اپنے دلچسپ انداز کی بدولت توجہ سمیٹ لیتے تھے۔

کپل شرما کے شو میں دونوں بھائی والد کے ساتھ مدعو تھے، اس پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ والد نے اپنی نوکری سے متعلق بھی بتایا اور ساتھ ہی والد اور بچوں کے بیچ موجود رشتہ دیکھ کر سب حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔

والد بتاتے ہیں کہ میں 15 سال کا تھا، تب سے اللہ کے گھر کی خدمت کر رہا ہوں، اسی وقت سے لے کر آج تک مسجد کی دیکھ بھال کر رہا ہوں۔

محمود صاحب کا کہنا تھا کہ میری اور عرفان کی والدہ کی شادی خاندان کی پسند کی تھی، لڑکی والوں نے دیکھا کہ میں نوکری کرتا ہوں، اللہ کے گھر کی عبادت کرتا ہوں اور نماز پڑھتا ہوں تو بیٹی دے دو۔

اس دیکھ بھال میں عرفان کے والد صبح مسجد کی جانب جاتے ہیں تو عشاء کی نماز کے بعد گھر کا رُخ کرتے ہیں، لیکن اس دوران وہ ظہر سے عصر کے بیچ بھی گھر پر ہی ہوتے ہیں۔ دوسری جانب دونوں بھائی صبح کے وقت والد کے ساتھ ہسنی مزاق اور وقت نہ بتا لیں، دونوں بھائیوں کی صبح کا آغاز نہیں ہوتا ہے۔

والد محمود صاحب بتاتے ہیں گھر میں بھی اسی لیے نہیں جاتا کیونکہ زیادہ وقت مسجد میں گزرتا ہے، جس پر بیٹے عرفان کا کہنا تھا کہ جس طرح کپل آپ باتوں کو گھمانا جانتے ہیں، اسی طرح میرے والد کو بھی کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے باتیں گھمانیں میں۔

عرفان بتاتے ہیں کہ میرے گھر میں میں جب تک صبح اٹھ کر والد سے باتیں نہ کر لوں میرے دن کی شروعات نہیں ہوتی ہے،

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More