صرف 3 سکینڈ میں پانی گرم ۔۔ سردیوں میں فوری پانی گرم کرنے والا سستا گیزر

ہماری ویب  |  Nov 08, 2022

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مختلف اقسام کے گیزر مارکیٹ میں آچکے ہیں، مہنگائی کی مناسبت سے الفضل الیکٹرانکس میں سستے اور معیاری گیزر موجود ہیں جو گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود فوری پانی گرم کرنے کے علاوہ بجلی بھی بچاتے ہیں۔

الفضل الیکٹرانکس کے مالکان کا کہنا ہے کہ ہم نے گیس کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ہائبرڈ گیزر تیار کئے ہیں، یہ گیزر بجلی اور گیس دونوں پر چل سکتے ہیں، بجلی سے چلنے والے گیزر میں کنٹرول پینل بھی دیا گیا ہے، پانی کا درجہ حرارت اپنی مرضی سے سیٹ کیا جا سکتا ہے، آپ کے مطلوبہ درجہ حرارت کے بعد یہ خود بند ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 50 لیٹر پانی کی گنجائش کا گیزر 25 ہزار 500 تک مل سکتا ہے، سب سے بڑا 80 لیٹر والا گیزر 27 ہزار 500 کا ہے، بڑے گیزر کو4 واش روم اور مین لائن سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔

چھوٹے پیمانے پر استعمال کیلئے ہمارے پاس نیا گیزر آیا ہے، فوری پانی گرم کرنے والا گیزر استعمال میں بہت آسان ہے، پانی کی لائن کے ساتھ لگانے والا یہ گیزر فوری پانی گرم کرتا ہے، اس گیزر میں ٹھنڈے اور گرم پانی کے آپشن موجود ہیں، اس مشین میں درجہ حرارت بتانے والا میٹر بھی نصب ہے، مشین کی کارکردگی کا انحصار پانی کے بہاؤ پر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آسانی سے نصب ہونے والا یہ گیزر استعمال میں بہت بھی آسان ہے، پانی کا پریشر زیادہ ہوگا تو مشین کی کارکردگی اچھی ہوگی، پریشر میں کمی بیشی کی صورت میں بھی رزلٹ بہت اچھا ہوتا ہے، شاور لگانے کی سہولت بھی موجود ہے، اس مشین میں 3 سکینڈ میں پانی آپ کی مرضی کے مطابق گرم ہوسکتا ہے، کرنٹ، لیک یا پھٹنے کا کوئی خطرہ نہیں، 3 ہزار واٹ بجلی استعمال کرنے والا یہ گیزر 10 ہزار 500 میں دستیاب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More