بلا گھمایا نہ گیند کروائی۔۔ پاکستان کے کون کون سے کھلاڑی بغیر کھیلے کیسے کروڑ پتی بن گئے؟

ہماری ویب  |  Nov 17, 2022

آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹائٹل کے حصول میں ناکام رہنے کے باوجود آئی سی سی نے پاکستان کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا، کئی کھلاڑی ایونٹ میں کھیلے بغیر ہی کروڑ پتی بن گئے۔

پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر تقریباً ایک ملین ڈالر یعنی 22 کروڑ 22 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ملیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے باوجود آئی سی سی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے دیگا۔

پاکستان ٹیم کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ ابتدائی مرحلے میں 3 فتوحات کیلئے 40 ،40 ہزار ڈالرز ملیں گے یعنی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 20 ہزارڈالرز بھی گرین شرٹس کے حصے میں آئے گی اور اس لحاظ سے محمد حسنین اور خوشدل شاہ کھیلے بغیر ہی کروڑ پتی بن جائینگے۔

پی سی بی کے مطابق کے انعامی رقم کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی اور انعامی رقم کے انجرڈ ہونے سے قبل ایک میچ میں حصہ لینے والے فخر زمان کو ملا کرکل 17 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 16 کرکٹرز اور ایک حصہ سپورٹ اسٹاف کودیا جائے گا۔

ورلڈکپ میں ہرکھلاڑی کو یومیہ 125 آسٹریلوی ڈالرز کا الائونس بھی دیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت 31 امریکی ڈالر کا اضافہ کرکے فی کھلاڑی 114 ڈالرز ادا کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More