میری تصویر والا بیگ تمہارے پاس کہاں سے آیا ۔۔ دوران سفر آفریدی نے ننھے مداح کو ڈھونڈ کر اس کی کون سی بڑی خواہش پوری کر دی؟

ہماری ویب  |  Nov 22, 2022

اچھے الفاظ ہر کسی کا دل جیت لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی شان شاہد آفریدی کی اس وقت ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کچھ بچوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ آفریدی کسی علاقے کی طرف سفر کر رہے تھے کہ انہیں کچھ بچے ملے جو گاڑی میں بیٹھے ہوے تھے۔

انہیں دیکھ کر لالہ نے انہیں بلا لیا اور کہا کہ یہ تو میرا بیگ ہے تمہارے پاس کیسے؟ تو بچے کہتا ہے کہ کیا کریں آپ کے فین ہیں ، آپ کو پسند کرتے ہیں اس لیے آپ کی تصویر والا بیگ میں بہنتا ہوں۔ اس طرح بچے کا اپنے ہیرو سے ملنے کا خواب بھی اللہ پاک نے پورا کروا دیا۔ اس کے علاوہ آفریدی بہت خوش ہوئے اور پوچھا کہ یہ بتاؤ کرکٹ کھیلتے ہو تو وہ کہنے لگے جی ہاں بالکل۔

مزید یہ کہ بڑے ہونے کے ناطے آفریدی نے انہیں دعائیں دیں اور کہا کہ اچھا کھیلنا اللہ پاک آپکو کامیاب کرے۔ دراصل ان بچوں کی گاڑی آفریدی کی گاڑی کے آگے تھی تو شاہد آفریدی نے دیکھا کہ بچے کے پاس ان کی تصویر والا بیگ ہے۔ یہی نہیں بچوں کے پہناوے سے معلوم ہوتا ہے کہ معصوم بچے ابھی دینی تعلیم کیلئے مدرسے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی آپکو بتاتے چلیں کہ لالہ ایک نیک دل انسان ہیں جو ہمیشہ بچوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں۔ اس واقعے سے پہلے بھی جب ایک موٹا بچہ ان کے پاس ٹی شرٹ پر دستخط لینے آیا تو اس کے ساتھ مذاق کرنے لگے کہ یہ تمہارا پیٹ ہے یا اس میں پزا، برگر، شوارما موجود ہے۔

ساتھ ہی ساتھ نصحیت بھی کی کہ اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو اسے کم کرو۔ یہی نہیں انہوں نے بچے کے پیٹ اور شرٹ دونوں پر دستخط بھی کیے۔ واضح رہے کہ بچے نے آخر میں پکا وعدہ بھی آفریدی سے کر ڈالا کہ وہ وزن کم ضرور کرے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More