فیفا ورلڈ کپ 2022: سعودی عرب کو ارجنٹائن پر ایک گول کی برتری

اردو نیوز  |  Nov 22, 2022

سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم کا قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف میچ جاری ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل تک 56 منٹ میں سعودی عرب کے ایک کے مقابلے میں دو گول ہوئے ہیں۔

سعودی قومی ٹیم اس سے قبل 5 مرتبہ ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لے چکی ہے۔

جریدے ’سبق‘ کے مطابق یہ میچ قطری دارالحکومت دوحہ کے لوسیل سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں سعودی مداحوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ 

سعودی قومی ٹیم اپنے کپتان سلمان الفرج اور سالم الدوسری کے علاوہ سٹرائیکر فراس البریکان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔ 

 ریاض شراحیلی آج کے مقابلے میں شریک نہیں ہیں کیونکہ انہیں طبی نگرانی میں علاج کی ضرورت ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ قومی ٹیم آج کے مقابلے میں مثبت نتیجہ پیش کر کے 2018 میں روس میں ہونے والے مقابلے کی تاریخ بدل دے گی۔

قومی ٹیم کے فرانسیسی کوچ ریناد نے یقین دلایا ہے کہ قومی ٹیم پوری طرح سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔ 

دوسری طرف ارجنٹائن کے کھلاڑی میسی نے کہا ہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ ان کے سفر کی آخری منزل ہے جہاں سے وہ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا کریں گے۔ 

سعودی ٹیم تیسرے گروپ میں ہے جس کے ساتھ ارجٹنائن، میکسیکو اور پولینڈ ہیں۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More